1000004422

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین سمیت دیگر وفاقی وزرا سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے لیا گیا۔

پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کے جوانوں کو پروٹوکول ڈیوٹی ختم کرکے واپس بلانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ چودھری سالک حسین کے علاوہ دیگر وفاقی وزرا سے بھی ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لیا گیا ہے، تاہم وفاقی وزرا کو پنجاب آمد کے موقع پر عارضی طور پر پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز نے بھی ایلیٹ فورس کا پروٹوکول واپس لیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Crime