1000306764

وسطی امریکی ملک ہونڈوراس میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس پک اپ ٹرک سے ٹکرانے کے بعد گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے دوران کئی مسافر بس سے باہر جا گرے۔

حکام کےمطابق ہلاک ہونے والوں میں بس ڈرائیور، تین مرد اور پانچ خواتین شامل ہیں،مسافر بس دارالحکومت ٹیگوسیگالپا سے لا ایسپرانزا جارہی تھی۔ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی

متعلقہ ٹیگز:#World