پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ نام نہاد یوٹیوبرز نے بانی کی سیاست کو نقصان پہنچایا، ڈالر مافیا سے لاتعلقی اختیار نہ کرنا پی ٹی آئی کی بڑی غلطی ہے۔
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ احتجاجی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ مذاکرات سے ہی راستہ نکلے گا، انا اور ضد سے سیاسی گنجائش حاصل نہیں ہوگی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آئندہ چند ہفتے انتہائی اہم دکھائی دے رہے ہیں، ممکنہ نئی سیاسی صف بندی میں پی ٹی آئی کہاں ہوگی، فیصلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بگڑتی صحت پر تشویش ہے۔