پی اے سی نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان کے 94 لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسر سرکاری خرچ پر بیرون ملک گئے مگر وطن واپس نہیں لوٹے۔
پبلک اکاونٹس کمیٹی کی جواب طلبی پر سامنے آنے والے حقائق کے مطابق بلوچستان سے اسکالرشپس پر بیرون ممالک تعلیم حاصل کرنے گئے 3 جامعات کے 94 لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرز وطن واپس نہیں لوٹے ہیں۔حقائق کے مطابق جامعات ان پر خرچ 25 کروڑ سے زائد کی رقم بھی وصول نہ کر سکیں۔جامعات کے سربراہوں کا کہنا ہے کہ لیکچررز کی واپسی کےلیے ایف آئی اے اور متعلقہ ممالک کے سفارت خانوں کو خطوط بھیجے جا رہے ہیں