1000306114

پاکستان تحریک انصاف نے قومی مسائل، صوبوں اور پارٹی کی تنظیم نو سے متعلق مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ آج ہونے والا اجلاس حتمی نہیں تھا، آئندہ دنوں میں ایک اور اجلاس بلایا جائے گا۔

اُنہوں نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قوم کو درپیش مسائل پر مشاورت کی جائے گی، جبکہ صوبوں کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے، پارٹی کی سطح پر تنظیم نو کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی صحت اور ان کے کیسز کے حوالے سے زین قریشی نے تفصیلات سے آگاہ کیا، یاسمین راشد اور اعجاز چودھری کی صحت بھی ٹھیک نہیں ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan