1000306112

لاہور کے علاقے باٹاپور میں باراتیوں کی طرف سے لڑکیوں پر نوٹ نچھاور کرنے پر فریقین میں تصادم پر پولیس نے دولہے سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق جلو موڑ کے قریب شادی ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی، بارات آئی تو دولہے کے دوستوں نے لڑکیوں پر نوٹ نچھاور کرنے شروع کردیے، لڑکی والوں نے منع کیا تو فریقین میں لڑائی ہوگئی.

ویڈیو میں باراتی اور لڑکی والے ایک دوسرے کو مار پیٹ کرتے نظر آتے ہیں، پولیس نے دُلہا سمیت 6 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے.

متعلقہ ٹیگز:#Crime