جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو پھر نظر بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سندھ کے لیے روانہ ہوئے تھے، انھیں رحیم یار خان کے قریب حراست میں لے لیا گیا۔
ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے فضل الرحمان کو ملتان میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کیا ہے، مولانا کو کل لاڑکانہ میں ڈاکٹر خالد سومرو کانفرنس میں شرکت کرنا تھی.
متعلقہ ٹیگز:#Pakistan