1000006424

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان غصے میں ہیں اور حالات کو تصادم کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔

نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو خود کنفیوز رہنا چاہتے ہیں تو رہیں مگر عوام کو کنفیوز نہیں کریں، بلاول بھٹو سے سوال ہے کہ عوامی رائےسے اتنا خوف کیوں ہے؟

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ مائنس بانی پی ٹی آئی نہیں ہونے دیں گے، پارلیمانی پارٹی جو بھی کہے ، جب تک بانی پی ٹی آئی کے منہ سے نہیں سن لیتے صوبوں اور ریفرنڈم کی حمایت نہیں کریں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اگر نئے صوبوں پر رضامند ہوتی ہے تو یہ بانی پی ٹی آئی کے بیانیے سے انحراف ہوگا

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan