بانئ پی ٹی آئی عمران خان کو طبی معائنے کے لیے رات گئے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔ بلڈ پریشر اور آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔طبی معائنے کے بعد عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال اور واپسی کے دوران سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے
متعلقہ ٹیگز:#Crime