بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا اڈیالہ جیل میں پمز اسپتال کے ڈاکٹر نے طبی معائنہ کیا ہے۔
پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان میڈیکل ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے، ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر، آنکھوں کا فالو اپ چیک اپ کیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عارف خان کو جیل اسپتال کے عملے کی معاونت حاصل رہی، ڈاکٹر عارف خان ایک گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں موجود رہے
متعلقہ ٹیگز:#Crime