1000304874

گوجرانوالہ میں ماڈل ٹاؤن میں ماں بیٹی کے قتل کے 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

سی سی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان مقتولین کے پڑوسی اور آپس میں بھائی ہیں۔ زیورات اور نقدی لوٹنے کے لیے ایک ملزم چھت کے راستے گھر میں گھس کر چھپ گیا جبکہ دوسرا باہر پہرہ دیتا رہا۔

رات کے وقت لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ماں اور بیٹی کو قتل کردیا گیا۔ قتل کا واقعہ 17 نومبر کو پیش آیا تھا

متعلقہ ٹیگز:#Crime