1000303863

چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی پاور پولیٹکس پر یقین نہیں رکھتے، اگر ڈیل کے متلاشی ہوتے تو بہت پہلے باہر آچکے ہوتے۔

وفاقی آئینی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نےکہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کو غیر آئینی سمجھتے ہیں،متنازع قانون سازی نہیں ہونی چاہیے، آج کے عدالتی حکم سے مایوسی ہوئی ہے۔

انہوں نےکہا کہ معاملہ یہ تھاکہ کیا پشاور ہائیکورٹ اس کیس کی سماعت کرسکتی ہے؟ ہماری رٹ پٹیشن کو وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں ڈی لسٹ کر دیا گیا تھا، آج وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے کو ڈی موڈیفائی کردیا۔

بیرسٹرگوہر نےکہاکہ پشاورہائیکورٹ ایمرجنسی اور گورنر راج کے علاوہ دیگر مقدمات کی سماعت کرسکےگی،ہمارا مطالبہ ہے اس پٹیشن کی سماعت کرنا تھی، چاپتے ہیں عدلیہ آزاد ہواورانصاف کرے۔

مزید کہاکہ عدالت نے قرار دیا ہےکہ جو شخص 16 ایم پی او کے تحت ریلیف کے لیے عدالت جانا چاہتا ہے،وہ جاسکتا ہے۔ ہمارے ایم پی ایز اور ایم این ایز جیلوں میں بند ہیں، اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan