1000303869

انتظامی مسائل کے باعث آج ملک بھر کی 38 پروازیں منسوخ جبکہ 30 تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور کی 3 پروازوں میں 4 سے 11 گھنٹے تاخیر ہوئی جبکہ نجی ایئر لائن کی کراچی تا لاہور پرواز پی اے 400 میں 11 گھنٹے تاخیر ہوئی۔

لاہور سے کراچی کی پرواز پی اے 401 میں 5 گھنٹے، پی ایف 146 میں 4 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے لندن کی پرواز بی اے 2060 میں 16 گھنٹے تاخیر ہوئی۔

لندن کی پرواز 2061 وقت پر پہنچی جس کی روانگی شام 4 بجے متوقع ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق آج ملتان، اسلام آباد، لاہور سے کوئٹہ کی 8 پروازیں منسوخ ہیں، جبکہ پشاور سے جدہ اور دوحہ کی 4 پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan