وفاقی آئینی عدالت کے 5 نومبر کے حکم کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت نے جواب جمع کردیا۔
خیبرپختوا کی صوبائی حکومت نےجواب ایڈووکیٹ جنرل کے پی کےذریعے جمع کرایا، وفاقی آئینی عدالت نے پانچ نومبر کے حکم میں خیبرپختوںخوا حکومت سے جواب مانگا تھا۔ عدالتی حکم میں خیبرپختوںخوا سے صوبے میں فوج کی تعیناتی بارے تفصیل مانگی گئی تھی۔
مؤقف اختیار کیا کہ خیبرپختونخوا میں کسی استثنیٰ کے بغیر سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے مسلح افواج کی مسلسل تعیناتی ناگزیر ہے، صوبائی حکومت کا فی الحال کسی بھی علاقے سے فوج واپس بلانے، تعیناتی ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
تحریری جواب کے مطابق سول انتظامیہ، صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مسلح افواج کی معاونت اورعملی موجودگی کی ضرورت ہے