بانی پی ٹی آئی عمران خان سے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، دونوں وکلا گاڑی میں بیٹھ کر اڈیالہ جیل کے اندر گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی وکلا کی عمران خان سے ملاقات کا وقت طے کیا گیا تھا۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں داخلے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات صرف مقدمات کے حوالے سے ہے، بانی پی ٹی آئی سے مقدمات کے حوالے سے ہدایات لینی ہیں، کوئی سیاسی گفتگو نہیں کریں گے
متعلقہ ٹیگز:#Crime