1000004625

ترکیہ کے شہر انطالیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی۔

عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سمیت 102ممالک کے رہنما ترکیہ میں اکھٹے ہوگئے، ترک صدر رجب طیب اردوان اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹیرس نے وزیراعظم شہباز شریف کو خوش آمدید کہا

کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون پر زور دیں گے، ایران کے صدر مسعود پزشکیان ایران مخالف امریکی اور اسرائیلی ماحولیاتی جرائم پر بات کریں گے۔

امریکا مسلسل دوسرے سال کانفرنس سے غیر حاضر رہا، ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا امید ہے کانفرنس ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگی

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan