1000304858

گلوکارہ شازیہ منظور کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مسلح ملزمان زبردستی گلوکارہ کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گلوکارہ سے جائیداد کے کاغذات پر زبردستی دستخط کروانے کی کوشش بھی کی۔

پولیس کے مطابق ملزمان پر دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے

متعلقہ ٹیگز:#Crime