ایف آئی اے افسر کی سرکاری رہائش گاہ پر 13 سال کی لڑکی فاطمہ اصغر پر مبینہ تشدد سے ہلاکت کے معاملہ پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی جی اسلام آباد سے بچی کے قتل اور پولیس کارروائی کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
رپورٹ میں پوسٹ مارٹم، میڈیکو لیگل فائنڈنگز اور تشدد کے نشانات کی تفصیلات شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
متعلقہ ایف آئی اے افسر سمیت نامزد ملزمان کے کردار اور بیرون ملک موجودگی سے متعلق حقائق بھی طلب کیے گئے ہیں۔
نوٹس کے مطابق دہری شہریت کے حامل مبینہ ملزم کی تفتیش اور ٹرائل کے لیے دستیابی یقینی بنانے کے اقدامات کی تفصیل مانگ لی گئی۔
نوٹس میں بچی کی بطور گھریلو ملازمہ ملازمت، مدرسے میں تعلیم اور پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں رہائش کی وضاحت بھی طلب کی گئی ہے