1000303531

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، دورے کے دوران ان کی حکومتی اور پارٹی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

باوثوق ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے نئے بلوں کے حوالے سے پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے۔

مجوزہ بلوں پر پیپلز پارٹی کے تحفظات اور تجاویز زیر غور آئیں گی، جبکہ اہم بلوں سے متعلق پارٹی کا حتمی مؤقف بھی طے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے حالیہ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے بلوں سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، چیئرمین پیپلز پارٹی حکومتی یقین دہانیوں اور مجوزہ بلوں کے مسودوں کا جائزہ بھی لیں گے۔

بلوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی کے معاملات پر مشاورت کا نیا دور بھی متوقع ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan