1000006422

سری لنکا نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ سے باہر کردیا۔

دوحہ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں سری لنکا اے نے بھارت کی جانب سے دیا جانے والا 319 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 41.3 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی۔

سینتھ جے وردنے 105 اور ڈیان لاسنتھ نے 116 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، نشان مدوشکا نے بھی نصف سنچری اسکور کی جبکہ رتھنائیکے نے 31 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ہرشیت رانا اور شہباز احمد ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل بھارت اے نے پہلے کھیل کر 8 وکٹوں پر 317 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 318 رنز کا ہدف دیا تھا، ابھیشیک شرما کے 78 اور شہباز احمد ففٹی رائیگاں گئی۔

واضح رہے کہ فائنل میں سری لنکا اے کا مقابلہ پاکستان شاہینز یا بنگلادیش اے سے ہوگا۔

متعلقہ ٹیگز:#Sports