1000302548

گلگت بلتستان الیکشن ٹریبونل نے جی بی اے سولہ دیامر ٹو کے اہم انتخابی کیس کا فیصلہ سنادیا، استحکام پاکستان پارٹی کے امام مالک کی درخواست پری بی اے سولہ تھور کے تین پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کاحکم دےدیا ۔

جی بی اے سولہ دیامر ٹو انتخابی کیس میں جسٹس مشتاق احمد نے آئی پی پی کے امام مالک کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنایا ۔ جی بی اے سولہ تھور کے تین پولنگ اسٹیشنزپردوبارہ پولنگ کاحکم دےدیا ۔ امام مالک نے جون میں ہونے والے الیکشن کے بعد ہی ان تین پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کی درخواست کی تھی ۔ جس پر فیصلہ آج الیکشن ٹریبونل نے سنایا گیا ۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan