1000303622

برطانوی بادشاہ کنگ چارلس اور ملکہ کمیلا کی ازدواجی زندگی میں تناؤ کی خبریں سامنے آنے لگی ہیں جبکہ عوامی مقبولیت کے تازہ جائزے نے شاہی جوڑے کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی بادشاہت سے متعلق عوامی رائے کے تازہ جائزے میں سامنے آیا ہے کہ کنگ چارلس کو 58 فیصد عوامی حمایت حاصل ہوئی ہے تاہم شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین کی مقبولیت کے باعث شاہی جوڑے پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

برطانوی جریدے ہیٹ ورلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے شاہی خاندان کے ایک قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کنگ چارلس اور ملکہ کمیلا شاہی ذمے داریاں نبھانے کے لیے مسلسل محنت کر رہے ہیں لیکن عوامی توجہ زیادہ تر شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین پر مرکوز ہے جس سے ملکہ کمیلا بھی ذہنی دباؤ اور تھکن کا شکار ہیں

متعلقہ ٹیگز:#World