سندھ حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ 29 نومبر کو کراچی میں شارع فیصل پر ریلی اور جلسے کا مقام، روٹ اور تاریخ تبدیل کر لیں تو اجازت دینے پر غور کیا جاسکتا ہے
ذرائع محکمۂ داخلہ سندھ کے مطابق 29 نومبر کو جلسے کی اجازت کے لیے سندھ ترقی پسند پارٹی نے پہلے درخواست جمع کرائی تھی۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ تصادم کے خدشے کے پیشِ نظر ایم کیو ایم پاکستان کو ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
نئے انتظامی یونٹس کا قیام، ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو ریلی نکالنے کے لیے درخواست جمع کروادی
محکمۂ داخلہ سندھ کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت کو ریلی نکالنے سے نہیں روکا جا رہا، تاہم جس جماعت نے پہلے اعلان کیا ہے، ریلی اور جلسے کے انعقاد کا پہلا حق اسی کا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمۂ داخلہ سندھ نے ایم کیو ایم پاکستان کو کسی دوسرے دن ریلی اور جلسہ منعقد کرنے کی تجویز دی ہے