1000306436

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید 19 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 11 اکتوبر کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 1،705 تک جا پہنچی ہے۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں مجموعی طور پر 74 ہزار 772 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 1 لاکھ 76 ہزار 298 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ ٹیگز:#World