ایران نے آبنائے ہرمز میں 4 امریکی فوجی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی میڈیا نے آبنائے ہرمز میں مزید دو امریکی فوجی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جن میں ایم کیو نائن اور ایم کیو ون شامل ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں تباہ کیے گئے امریکی ڈرونز کی تعداد 4 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی آبنائے ہرمز کی فضائی حدود کی نگرانی اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے سلسلے میں کی گئی۔
دوسری جانب ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق الرفاع اور العوالی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے دو ریڈار تباہ ہو گئے