1000304875

اٹلی میں کم اجرت اور منہگائی کے خلاف ایک روزہ ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کی اپیل اٹلی کی سب سے بڑی مزدور یونین کنفیڈریشن آف لیبر نے کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ہڑتال کے باعث ملک کے 100 شہروں میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ دارالحکومت روم سمیت میلان، ٹورینو، نیپولی اور پالیرمو میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق طلبہ تنظیمیں نظام تعلیم میں اصلاحات کے لیے پہلے سے احتجاج کر رہی ہیں اور اٹلی کے 45 شہروں میں مظاہرے کیے۔

طلبہ تنظیموں نے تعلیمی بجٹ میں اضافے، اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے لیے حکومتی گرانٹ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ ٹیگز:#World