1000004801

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں فائرنگ سے شہید پولیس انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کےلیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے تحقیقاتی ٹیم کا آرڈر جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر کیس کی پیشرفت سے آگاہ کرے گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہید انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل میں ملوث ملزمان کا روٹ میپ تیار کرلیا گیاذرائع کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ ماضی میں شہید پولیس افسر کے بھائی کو بھی اسی گروپ کے کارندوں نے شہید کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں دونوں واقعات کی کڑیاں مل رہی ہیں۔

اس سلسلے میں متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کرلی گئیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے

متعلقہ ٹیگز:#Crime