1000303865

اسلام آباد پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں مبینہ تشدد سے 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر کی ہلاکت کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

پولیس نےفاطمہ اصغر پرڈنڈوں سے تشدد کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی ہے، پولیس ذرائع کےمطابق واقعے میں دو ملزمان افشاں بی بی اور قاری علی رضا ملوث ہیں،کمسن ملازمہ پر تشدد کےلیےاستعمال ہونے والے ڈنڈے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے،پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے

متعلقہ ٹیگز:#Crime