1000305942

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے شہری کے ساتھ فراڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ملزمان نے آن لائن اشتہار کے ذریعے موبائل فون خریدا اور فروخت کرنے والے نوجوان کو ادائیگی کرتے ہوئے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کے جعلی نوٹ تھما دیے۔

متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ واردات کے وقت اس کے دوست کو کوئی مشروب پلا کر حواس باختہ کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس واردات کے حوالے سے مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں

متعلقہ ٹیگز:#Crime