آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ کا نیویارک میں ماہر ڈاکٹرز نے چیک اپ مکمل کر لیا ہے اور علاج کے بعد بہتری بتائی جارہی ہے
جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ کو گردن میں انجری ہوئی تھی۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے اسٹیو اسمتھ کی انجری پر گفتگو کی اور کہا کہ قومی ٹیم کے بیٹر نے ماہر ڈاکٹروں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ جارج بیلی نے مزید کہا کہ اسمتھ کی انجری میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے، بیٹر شیفلڈ شیلڈ کے پانچویں راؤنڈ میں شرکت کے لیے پُرامید ہے.