1000304874

کراچی کے علاقے لیاری میں انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کرلیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن شاہ جہاں خان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں لیاری گینگ وار بابا لاڈلا کا بیٹا شریف بھی شامل ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم شریف نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کیا، ویڈیو بنائی، ملزمان کے خلاف بغدادی تھانے میں مقدمہ درج ہے

متعلقہ ٹیگز:#Crime