1000006691

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیسے لوٹنے سے منع کرنے پر نوجوانوں نے شادی ہال میں ویٹر پرشدید تشدد کر کے زخمی کر دیا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے مبینہ تشدد سے ویٹر عقیل دم توڑ گیا، مقتول کے والد کی مدعیت میں تین نامزد اور 5 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

درج مقدمے کے متن کے مطابق دو روز قبل شادی ہال میں ملزمان پیسے لوٹ رہے تھے، ویٹر نے ملزمان کو شادی ہال سے باہر نکالا تو تکرار ہوئی۔

ملزمان آج شادی ہال آئے اور ویٹر پر تشدد کیا، جس سے وہ جاں بحق ہوگیا

متعلقہ ٹیگز:#Crime