وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی کردی۔
قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 338 روپے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 371 روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول، ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد 11 نومبر تک کے لیے ہو گا۔
متعلقہ ٹیگز:#Pakistan