1000303696

حکومت پنجاب نے گنے کا کرشنگ سیزن شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق صوبے میں گنے کا کرشنگ سیزن آج 15 نومبر سے شروع ہوگا۔

اس سلسلے میں محکمہ فوڈ سیکیورٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیکفیشن کے مطابق پنجاب کی تمام شوگر ملیں گنے کی خریداری کریں گی۔

ذرائع کے مطابق شوگر ملیں گنے کا ریٹ مارکیٹ فورسز میکنیزم کے تحت جاری کریں گی، پنجاب میں 47 میں سے 41 شوگر ملیں فنکشنل ہیں۔

رواں سال پنجاب میں 24 لاکھ 52 ہزار ایکڑ پر گنا کاشت کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گنے کی کاشت گزشتہ سال کی نسبت 16 فیصد زیادہ ہے

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan