1000306110

حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایچ او اے پی) نے حج 2027 میں بکنگ کے لیے آخری تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایچ او اے پی کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے اب حجاج مقدسہ جانے کے خواہشمند افراد کے پاس ایک اور موقع موجود ہے۔

حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے بکنگ کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر کی گئی.

واضح رہے کہ 14 نومبر کو سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے سال 2027 کے حج سیزن کے انتظامات کے سلسلے میں تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ معاہدے طے کرنے کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا تھا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس بروقت اور اہم قدم کا بنیادی مقصد دنیا بھر سے آنے والے عجاج کرام کو بہترین خدمات، رہائش، نقل و حمل اور دیگر سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ہے، تاکہ آئندہ سال کے حج کے انتظامات کو مزید منظم، شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے اتنی پیشگی تیاریاں عازمینِ حج کے سفر کو آسان اور پرسکون بنانے کے عزم کا مظہر ہیں۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan