1000006123

پاکستان میں سونے کی قیمت آج 1300 روپے جبکہ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل 24 نومبر کو ملک بھر میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 85 ہزار 436 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1115 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 30 ہزار 449 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونا 1022 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 922 روپے کا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہوکر 3629 ڈالر پر پہنچ گیا۔

سونے کے برعکس ملک میں چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 49 روپے سستی ہوکر 4687 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 41 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4018 روپے مقرر کی گئی۔جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 48 سینٹ کم ہوکر 42.09 ڈالر ہوگئی ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan