پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔
کرکٹ بورڈ نے دوسرے ٹیسٹ کی راولپنڈی منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
دوسرے ٹیسٹ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، صرف میچ کا وینیو تبدیل کیا گیا ہے۔
متعلقہ ٹیگز:#Sports