1000305765

مصطفیٰ محمودکی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کااجلاس ہوا جس دوران پیٹرولیم اینڈ کلائمیٹ سپورٹ لیوی ترمیمی بل پر غور کیا گیا، معین عامر پیرزادہ نے کہا کہ عوام سےوصول ٹیکس اگلے روز سرکاری خزانے میں جمع کرانا ہوتا ہے،ٹیکس کی رقم جمع نہ کرانے پر کوئی عذر قابل قبول نہیں،کسی کو بچانےیا نشانہ بنانے کی بات نہیں قانون سازی مقصود ہے۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ لائسنس منسوخی، جرمانہ اور قید تینوں سزائیں بیک وقت ہوں گی،ٹیکس وصول کرکے حکومت کو جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہوگی، اگر تینوں سزائیں ایک ساتھ رکھنی ہیں تو قانون میں کوئی مسئلہ نہیں، قانون سازی کے لیے ارکان پارلیمنٹ نے ووٹ دینا ہے، عوام سے وصول شدہ ٹیکس حکومت کے پاس جمع کرانا لازم ہے، قانون میں سخت سزاؤں کے بجائے معاملہ واضح ہونا چاہیے، قانون میں نوے روز کی مہلت دینے کی تجویز دے دی گئی، نوے روز بعد عدم ادائیگی پر ڈیفالٹ کی نشاندہی ہوگی، قانون کی منظوری کے بعد قواعد میں ضروری ترمیم کی جائے۔

سید نوید قمر نے کہا کہ قانون میں ترمیم کا مسودہ تیار کرکے فوری پیش کیا جائے، لائسنس منسوخی کا طریقہ کار قواعد میں واضح ہونا چاہیے، تین سال قید کی سزا میں ذمہ دار شخص کی نشاندہی ضروری ہے، کمپنی کے سی ای او کو ذمہ دار ٹھہرانے کا معیار واضح کیا جائے، کسی بے گناہ ڈائریکٹر کو جیل بھیجنا مناسب نہیں ہوگا، قانون میں واضح کیا جائے ٹیکس جمع کرانے کا ذمہ دار کون ہوگا، کمپنی خود نامزد کرے کہ ٹیکس جمع کرانے کا ذمہ دار کون ہے، قانون میں ذمہ داری کا تعین کیے بغیر قید کی سزا نہ دی جائے۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan