اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو ایران پر دوبارہ حملوں کے لیے امریکی صدر ٹرمپ سے اصرار کر رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم نیتن یاہو ایران پر فوری حملے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران پر نئے حملوں سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی دفاعی حکام وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو ایران پر دوبارہ حملے کے ممکنہ خطرناک نتائج سے خبردار کر چکے ہیں۔
اسرائیلی دفاعی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے کی صورت میں تنازع دیگر علاقائی ممالک تک بھی پھیل سکتا ہے۔