1000004414

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کو دوسرا کال اپ نوٹس جاری کردیا ہے۔

نیب نوٹس میں کہا گیا کہ مولانا اسعد محمود 13 نومبر کو نیب میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔

نیب نے اسعد محمود کو پاکستان پوسٹ آفس ڈپارٹمنٹ میں غیر قانونی بھرتیوں پر طلب کیا تھا، انکوائری 2022 تا 2023ء کے درمیان ہونے والی بھرتیوں کی جا رہی ہے۔

نیب نوٹس میں کہا گیا کہ عدم پیشی پر نیب آرڈیننس 1999ء کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ 10 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے بجائے تحریری جواب بھیجا گیا، مولانا اسعد محمود تحریری جواب غیر تسلی بخش اور ناکافی ہے

متعلقہ ٹیگز:#Crime