1000006420

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کیلیے اہم اعلان کر دیا۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے مقامی تعطیل کے اعلان کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی کی حدود میں واقع نادرا کے درج ذیل دفاتر 27 نومبر 2026 بروز جمعہ بند رہیں گے:

زونل آفس بارہ کہو، زونل آفس اسلام آباد، نادرا رجسٹریشن سنٹر بھارہ کہو، ترامڑی، بی آئی ایس پی، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، او پی ایف، قومی اسمبلی، جی ٹین، پی ڈبلیو ڈی اور نادرا میگا سنٹر، بلیوایریا اسلام آباد

میگا سنٹر زونل آفس راولپنڈی، زونل آفس سکیم 3، زونل آفس روات، میگا سنٹر راولپنڈی 1، راولپنڈی 2، نادرا رجسٹریشن سینٹر ہائی کورٹ، اڈیالہ، بکرامنڈی، سی ایس ڈی، سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور روات

یونین کونسل ترہیہ، کنٹونمنٹ بورڈ، نیول کمپلیکس، بری امام، کُری، کرپا، کھنہ ڈاک، چراہ، سوہان، شاہ اللہ دتہ، سیدپور، سرائے خربوزہ، تمیر اور علی پور.

نادرا نے کہا کہ اسلام آباد اور روالپنڈی کے علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وین اور بائیکر سروس کے ذریعے بھی خدمات کی فراہمی معطل رہے گی، چوبیس گھنٹے کام کرنے والے میگا سنٹرز آج شب 12 بجے سے ہفتے کی صبح ساڑھے آٹھ بجے تک بند رہیں گے، اس دوران نادرا کی خدمات پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan