بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی جیل میں ہونے والی ملاقات میں نئے صوبے بنانے کی حمایت کردی ہے
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملک میں نئے صوبے بنائے جانے کی واضح حمایت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ نئے صوبے بننے چاہئیں اور یہ اقدام ملک کے مفاد میں ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی اور اپنی بہنوں سمیت تمام خواتین اسیران کی رہائی کے لیے فوری طور پر مذاکرات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس مقصد کے لیے انہوں نے پارلیمانی پارٹی کو خواتین کی رہائی اور دیگر تمام اہم سیاسی معاملات پر حکومت یا متعلقہ فریقین سے مذاکرات کرنے کا باضابطہ مینڈیٹ دے دیا ہے، اور پیغام دیا ہے کہ تمام خواتین اسیران کی رہائی پارٹی کی اولین ترجیح ہوگی۔
دوسری جانب ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دو بڑے عہدیداروں نے لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کرائے جانے کی بھرپور کوشش کی تھی، تاہم تمام تر رکاوٹوں کے باوجود یہ ملاقات طے پا گئی اور اندرونی امور پر اہم فیصلے کیے گئے۔
اس ملاقات کے بعد آج بڑا بریک تھرو بھی ہوا ہے جب حکومت نے عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی ختم کر کے انہیں جیل سے رہا کر دیا ہے.