امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ خود کو جنت کا مستحق سمجھتے ہیں، جہنم میں نہیں جانا چاہتا۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اپنے دشمنوں سے نفرت کرتا ہوں اور انہیں کبھی معاف نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ جنت میں جانے کے لیے بھی وہ اپنے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں پرامید ہوں کہ جنت میں جاؤں گا کیونکہ ایک مذہبی شخص ہوں اور میری کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔
متعلقہ ٹیگز:#World