گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مولانا کی گرفتاری علم نہیں، پنجاب حکومت کو زیادہ پتہ ہوگا۔
ڈی آئی خان میں چشمہ گیسٹ ہاؤس میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد والا گھر خالی گرایا گیا ہے، وہ گھر کسی اور کے نام پر تھا جو افغان ہے اور آئی ڈی کارڈ بلاک ہے، مولانا کے بیٹے اسجد کی گرفتاری آفیشل نہیں ہوئی ان پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف زرداری جب لاہور آتے ہیں سیاسی لوگوں سے ضرور ملتے ہیں، نئے صوبوں کے لیے پارلیمنٹ موجود ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ نہیں دے رہی تھی، دہشت گردی جلد ختم ہونے والی ہے، اندر بیٹھ کر کچھ کہتے تھے باہر جاکر کہتے یہ ہماری جنگ نہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جمہوریت میں پُرامن احتجاج ہر جماعت کا سیاسی حق ہے، اگر کوئی سرکاری املاک اور روڈ بند کرے تو گرفتاریاں بنتی ہیں