جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے اسعد محمود کو غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں دانستہ عدم پیشی پر ڈیفالٹر اور تفتیش سے روپوش قرار دے دیا گیا۔
اسعد محمود کے گرد پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں اور دیگر مقدمات میں گھیرا تنگ ہونے لگا ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے قانونی طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ان کو دانستہ ڈیفالٹر اور تفتیش سے روپوش قرار دیا. ایف آئی اے نے اسعد محمود کا نام پی این آئی ایل اور اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے، اور انکوائری کو باقاعدہ مقدمے میں تبدیل کرنے اور مختلف قانونی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کر دی۔
وفاقی ادارے نے رہنما جے یو آئی (ف) کو پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کیلیے 2 نومبر کو طلب کیا تھا۔ فضل الرحمان، اسعد محمود اور دیگر رہنماؤں کے خلاف کرپشن سمیت دیگر مقدمات میں قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔