1000004797

لاہور کے علاقے کاہنہ میں نجی وائلڈ لائف بریڈنگ فارم میں شیرنی کے حملے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ نجی بریڈنگ فارم کے مالک اور ایک ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی حقیقت چھپانے کے لیے شیرنی کے حملے کو کتے کا حملہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Crime