لاہور میں ایک اشتہاری ملزمہ نے اینٹ مار کر تھانیدار کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن نے خواتین پولیس کے ہمراہ اسلامپورہ میں چھاپہ مارا جہاں اشتہاری ملزمہ منیبہ شاہین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پتھراؤ کے دوران ایک اینٹ لگنے سے پیٹرولنگ گاڑی میں موجود انسپکٹر طارق زخمی ہو گیا جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمہ منیبہ شاہین کو گرفتار کر کے کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا
متعلقہ ٹیگز:#Crime