1000004790

اماراتی ریاست فجیرہ میں گزشتہ شب پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فجیرہ کی شیخ خلیفہ بن زاید روڈ پر ٹرک اور متعدد گاڑیوں میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 4 دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق بھارت سے ہے، انہوں نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 21 سالہ جڑواں بہن بھائی اور ان کا 3 سالہ بھانجا شامل ہیں۔

فجیرہ پولیس کی حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، طبی عملے نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے حادثے کی جگہ کو محفوظ بنانے کے ساتھ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے حفاظتی انتظامات بھی کیے

متعلقہ ٹیگز:#World