1000005842

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پنجاب پولیس نے والدین اور اساتذہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بچوں کو منشیات اور ویپ سے بچائیں۔

سی سی ڈی کے ترجمان نے اپیل میں کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ نے منشیات کے خلاف ایک مہم شروع کر رکھی ہے، اپنے بچوں کو منشیات سے بچانے کے لیے اس خصوصی مہم کا حصہ بن جائیں۔

ترجمان نے کہا والدین اور اساتذہ بچوں کی عادات پر نظر رکھیں اور انسداد منشیات کے لیے سی سی ڈی کا ساتھ دیں، کیوں کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، انھیں منشیات سے محفوظ بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ عوام بچوں کو سگریٹ اور ویپ فروخت کرنے والے عناصر کی نشان دہی کریں، اور یاد رکھیں کہ کم عمر بچوں کو سگریٹ اور ویپ فروخت کرنا قانوناً سنگین جرم ہے۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق بچوں کو سگریٹ اور ویپ بیچنے والے دکان داروں پر مقدمات کر کے انھیں گرفتار کیا جائے گا

متعلقہ ٹیگز:#Crime