انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس شہزادہ سلطان نے ریلوے راوی پل کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کی خصوصی تعیناتی کا حکم دے دیا۔
آئی جی پاکستان ریلوے پولیس شہزادہ سلطان نے لاہور ریلوے اسٹیشن اور پاکستان ریلوے پولیس اسٹیشن لاہور کا تفصیلی دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر پاکستان ریلوے پولیس ہیلپ سینٹر فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی
شہزادہ سلطان نے ریلوے یارڈز اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی مزید مؤثر اور فول پروف بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کا تحفظ، بہتر سہولیات اور مؤثر پولیسنگ یقینی بنائی جائے گی۔
آئی جی نے مسافروں کی سہولت کے لیے ہیلپ سینٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مکمل فعال بنانے، جبکہ ریلوے اسٹیشن کے پارسل آفس کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا۔ اسکین شدہ سامان کی فوری شناخت کے لیے خصوصی سکیورٹی اسٹیکرز لگانے کی بھی ہدایت کی گئی.